تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گرینڈ اپوزیشن الائنس کا الیکشن ایکٹ کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کرنے کا اعلان
    پاکستان

    گرینڈ اپوزیشن الائنس کا الیکشن ایکٹ کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کرنے کا اعلان

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: گرینڈ اپوزیشن الائنس نے الیکشن ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور جمہوریت پر 14 اگست پر ملک کے بڑے شہروں میں سیمینار منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، شبلی فراز، سابق اسپیکر اسد قیصر، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم دو میں ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں عمر ایوب نے کہا کہ تیرہ اگست کو پاکستانی جھنڈے لے کر طلبا اور نوجوان نکلیں گے، 14 اگست کو آئین اور جمہوریت پر سیمینار منعقد کیے جائیں گے، بلاول بھٹو کنفیوژن کا شکار ہیں اور ہر جگہ سے مزے لے رہے ہیں۔اب جب بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آرہی ہے تو بوکھلا گئے۔

    انہوں نے کہا کہ امام مسجد نبوی آئے تھے لیکن بدقسمتی ہے کہ بلاول نے غلط تاثر دینے کی بات کی، آج کے دن بجلی 2 روپے 64 پیسے بلاول کی اتحادی حکومت نے بڑھائے۔

    اس دوران عمر ایوب نے پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ پہلا الائنس ہے جو نہ کسی کے خلاف ہے نہ کسی کی مخالفت میں ہے، آرمی چیف، ججز بڑے ہوں گے اللہ انہیں مزید بڑا کرے ہمارے لیے بڑا پارلیمنٹ اور پاکستان ہے، تمام افراد کو کہتے ہیں کہ آکر ہماری رہبری کریں تاکہ پاکستان کو اچھا چلایا جا سکے۔

    محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 14 اگست کو ہر صوبے میں حقیقی آزادی کے نام سے دانش وروں کو اکٹھا کریں گے اصلی حقیقی آزادی کیا ہے یہ بتائیں گے کیوں کہ حقیقی آزادی کے مزے عوام کے حوالے نہیں کئے گئے اب وقت ہے کہ سب توبہ کریں اور پاکستان ترقی کرے، پاکستان تب آزاد ہو گا جب سب مشترکہ جدوجہد کے لیے آگے بڑھیں گے۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، ہمارے 41 ممبران اسمبلی اس الیکشن ایکٹ قانون سازی کو چیلنج کریں گے، محمود خان اچکزئی پارٹی اور دیگر جماعتیں بھی قانون سازی کو چیلنج کریں گی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس بننے کا نوٹی فکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ محمود اچکزئی کوئٹہ میں اور باقی قیادت دیگر شہروں میں سیمنار منعقد کروائے گی، جب فل کورٹ فیصلے دے تو کس حیثیت سے فیصلے تبدیل کیے جاتے ہیں؟ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور حقیقی آزادی ایونٹس میں سنجیدہ سوچ رکھنے والوں کو بلائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ بڑھ گئے
    Next Article جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے،اٹارنی جنرل کو کچھ پتا ہی نہیں، چیف جسٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.