تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کروں گا،اسلام آبادہائی کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس
    Uncategorized

    یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کروں گا،اسلام آبادہائی کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

    adminadminاگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے میں شامل تفتیش نہیں ہوں گا۔ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کروں گا۔

    توشہ خانہ سے متعلق نئے کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری خلافِ قانون قرار دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

    دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے میں شامل تفتیش نہیں ہوں گا۔ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کروں گا۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا معاملہ تو بعد میں آئے گا پہلے نیب کا کنڈکٹ دیکھ لیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی اسی نوعیت کی ایک درخواست پہلے ہی زیرسماعت ہے۔ وکیل نے بایا کہ اس درخواست پر سماعت کی تاریخ اکتوبر میں مقرر کی گئی ہے، وہ ابھی بہت دْور ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ہم فائل چیف جسٹس کو بھیج دیتے ہیں پھر وہ فیصلہ کریں گے کہ کیسز کو یکجا کر کے کس بینچ میں لگائیں۔

    دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت پر توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ ٹرائل جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کیا لیکن عبوری ضمانت نہیں دی۔ ٹرائل کورٹ کے جج نے غیرقانونی طور پر عبوری ضمانت نہیں دی۔ ٹرائل کورٹ کے نوٹس کے باوجود نیب نے نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ڈال دی۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا لیکن ٹرائل کورٹ میں نہیں جمع کرایا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کا جج کون تھا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ محمد علی وڑائچ احتساب عدالت کے جج تھے جب کہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہماری درخواستوں پر سماعت کی۔ پہلی سماعت پر نوٹس جاری کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ کیس کو چیف جسٹس کے سامنے پہلے سے اسی نوعیت کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کریں۔ چیف جسٹس درخواستوں کو یکجا کر کے جلد دستیاب بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی فائل چیف جسٹس عامر فاروق کو بھیجوا دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعلما اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں،آرمی چیف
    Next Article حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.