تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی پاس ہوگیا
    پاکستان

    قومی اسمبلی کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی پاس ہوگیا

    adminadminاگست 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔

    سینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2024 بل کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سلیکشن کمیشن آف پاکستان بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے بہانے بناکر الیکشن وقت پر نہ کروائے اور نوے روز میں دو اسمبلیوں کے الیکشنز نہ کرواکر آئین توڑا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بل چوری چوری اس ایوان میں پیش کیا گیاجو براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ ہے جس کے ججوں کی اکثریت نے فیصلہ دیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے تھی اور رہے گی۔

    شبلی فراز نے کہ اکہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور آئینی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن نے ہماری جماعت کا نشان چھینا اورہمارے امیدواروں کو مضحکہ خیز نشانات دیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب دیکھا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار دو تہائی سے جیت رہے ہیں تو فارم 47 آگیا،الیکشن کے بعد اب آئینی راستہ الیکشن ٹربیونل تھا اس میں پھر ریٹائرڈ ججز کو لگانے کی قانون سازی کردی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں یہ اکیلے ترمیم نہیں کرسکتے،اس ترمیم کی آڑ میں یہ الیکشن پر ڈالے گئے ڈاکے کوچھپانا چاہ رہے ہیں۔

    اپویشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 1971میں بھی ہواتھا، آج پیپلزپارٹی کے پاس وقت ہے کہ اپنی غلطی کوٹھیک کرلیں، اس وقت بھی پیپلزپارٹی جیتنے والوں کو مینڈیٹ دے سکتی تھی۔

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ترمیمی بل اقلیتی عدالتی حکم آنے سے پہلے قومی اسمبلی میں آیا تھا، اپوزیشن لیڈر فرط جذبات میں کہہ گئے کہ دو تہائی اکثریت ملی، کل پٹیشنز 31 ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کرے آج چھت برقرار رہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھینا گیا،ان کے آزاد ارکان کسی دباؤ کے بغیرسنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا آزادی کے 77 مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو زمین کا تحفہ
    Next Article انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.