تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » روٴف حسن کی بارودی مواد بر آمدگی، ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور
    پاکستان

    روٴف حسن کی بارودی مواد بر آمدگی، ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور

    adminadminاگست 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء روٴف حسن کے خلاف بارودی مواد بر آمدگی، ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے روٴف حسن کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت نے کی، پی ٹی آئی رہنما کے وکلا علی بخاری، علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجا نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر غیر حاضر رہے۔

    جج طاہر عباس سِپرا نے پراسیکیوٹر راجا نوید سے استفسار کیا کہ ریکارڈ آنا ہے یا نہیں؟ کھل کر بتائیں، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ عدالت پہنچانے کی ذمہ داری میری نہیں، ریکارڈ کا معلوم کرتاہوں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ لانا ہے۔

    جج طاہر عباس سِپرا نے علی بخاری سے مکالمہ کیا کہ کچھ دیر مزید انتظار کرلیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے روٴف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

    وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باوجود عدالت نے سماعت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

    وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت پر دلائل شروع کرتے ہوئے مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ روٴف حسن مقدمے میں نامزد نہیں تھے، انہیں بعد میں نامزد کیاگیا، دہشتگردی کیس میں روٴف حسن کا سٹیٹس دیکھنا ضروری ہے، روٴف حسن کو 22 جولائی کو ایک الگ کیس میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا، 30 جولائی کو دہشتگردی کیس میں روٴف حسن کو گرفتار کیا گیا، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا مقصد ہے کہ روٴف حسن اب پولیس کو تفتیش کے لیے درکار نہیں، مقدمے میں روٴف حسن نامزد نہیں، ایف آئی آر بلائنڈ ہے۔

    وکیل علی بخاری نے بتایا کہ روٴف حسن پر بارودی مواد کی فنانسنگ کا الزام ہے، روٴف حسن بارودی مواد کے ہمراہ یا جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوئے، ثبوت کے بغیر روٴف حسن کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کردیا، گیا روٴف حسن نے کچھ کیا ہوگا تو دفعات نافذ ہوں گی نا؟ جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا دہشتگردی ایکٹ میں وقوعہ کا شیڈول دیکھنا پڑتاہے؟

    اسی دوران تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین انسداددہشتگردی عدالت پہنچ گئے، ساتھ ہی تفتیشی افسر روٴف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوگئے۔

    وکیل علی بخاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ عدالت پولیس کی تفتیش پر انحصار کرکے ضمانت پر فیصلہ نہیں کرتی، روٴف حسن کے خلاف کیس میں چالان بھی تاحال عدالت میں جمع نہیں ہوا۔

    اس موقع پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ روٴف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ عدالت آگیا ہے، مبارک ہو!

    بعد ازاں وکیل علی بخاری نے کا کہنا تھا کہ روٴف حسن 75 سال کے ہیں، امراض قلب میں مبتلا اور کینسر سروائیور ہیں، روٴف حسن تحریک انصاف کے ترجمان ہیں اور اسی وجہ سے گرفتار ہیں، ان کے خلاف کوئی ایسا ثبوت نہیں جو جرم کے ساتھ براہ راست منسلک کرے، احمدوقاص جنجوعہ کا بیان سامنے نہیں لیکن بیان کی روشنی میں روٴف حسن کو نامزد کردیا گیا، روٴف حسن کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز ہے؟ ضمانت ہوتی ہے تو روٴف حسن کو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ احمدوقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج ہوئی لیکن روٴف حسن کی درخواست ضمانت پر اثر نہیں ہوسکتا، احمدوقاص جنجوعہ کا مقدمے میں کردار ہے، مقدمے کے مطابق وہ رنگیہاتھوں گرفتار ہوئیتھے، اسی کے ساتھ وکیل علی بخاری کے دلائل مکمل ہوگئے۔

    وکیل علی ظفر نے اپنے دلائل کا ا?غاز کرتے ہوئے بتایا کہ روٴف حسن ماضی میں کسی مقدمے میں نامزد نہیں ہوئے، روٴف حسن جمہوری انداز میں تحریک انصاف کی ترجمانی کرتے ہیں، پی ٹی ا?ئی رہنما ایف آئی اے کیس میں نامزد ہوئے جس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، روٴف حسن پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال ہونے پر مقدمہ ہوا، اب بارودی مواد پر مقدمہ درج کیا۔

    بعد ازاں وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد روٴف حسن کی دہشتگردی کے کیس میں گرفتاری ڈالی گئی، مقصد ہے روٴف حسن کو باہر نہیں آنے دینا ہے یہ ایک ٹرینڈ چل پڑاہے، روٴف حسن کو صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

    وکیل علی ظفر کے مطابق سیاسی انتقام کے کیسز ہمیشہ سے بنتے رہے ، بھینس چوری کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، اس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بھینس چوری والے تو اب آپ کے اتحادی ہیں۔

    پراسیکیوٹر راجا نوید نے بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ کے بیان کے فوراً بعد ہی روٴف حسن کو کیس میں نامزد کردیاتھا، پولیس کو معلوم ہوا روٴف حسن نے بارودی مواد خریدنے کے لیے پیسے دیئے، روٴف حسن کے خلاف کیس میں ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں، شریک ملزم احمدوقاص جنجوعہ کی ضمانت بھی خارج ہوچکی ہے۔

    اسی کے ساتھ پراسیکیوٹر راجا نوید نے روٴف حسن کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔

    جج طاہرعباس سِپرا نے دریافت کیا کہ احمدوقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے یا روٴف حسن سے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ احمدوقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے جو روٴف حسن نے دیئیتھے، جج طاہرعباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا تیسرا ملزم گرفتار ہوا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تک تیسرا ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

    جج طاہرعباس سِپرا نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یعنی ابھی تک خان نہیں ملا، اسی کے ساتھ عدالت نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض روٴف حسن کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا
    Next Article بنگلہ دیشی صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.