تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات ،پانچ اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کی مذمت
    پاکستان

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات ،پانچ اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کی مذمت

    adminadminاگست 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 (A) کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کا بدترین استحصال کیا ہے۔

    چوہدری انوار الحق نے محسن نقوی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر داخلہ نے یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے بھارت کے 5اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 (A) کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کا بدترین استحصال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور دفعہ 144 نافذ ہے۔ 5 سال میں کئی ہزار بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔ آج پوری قوم پْرعزم انداز میں یوم استحصال کشمیر منا رہی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 5 اگست کو دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں عالمی تنظیموں سمیت بین الاقوامی میڈیا کا بھی داخلہ ممنوع کردیا گیاہے۔ وقت آ چکا ہے کہ بین الاقومی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں امن عامہ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن وامان کے قیام کے لیے پہلے بھی بھرپور معاونت کی اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ آزاد کشمیر کی سکیورٹی سے متعلق ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے قیام امن کے لیے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی و اسرائیلی عہدید اروں کادعویٰ
    Next Article اگر حالات قابو سے باہر ہوگئے تو وزیراعظم کو ایئرپورٹ جانے کا موقع نہیں ملے گا، امیرجماعت اسلامی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.