تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوم استحصال کشمیر ، دفتر خارجہ سے ریلی کا انعقاد، آئین میں تبدیلی کر کے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے،اسحاق ڈار
    پاکستان

    یوم استحصال کشمیر ، دفتر خارجہ سے ریلی کا انعقاد، آئین میں تبدیلی کر کے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے،اسحاق ڈار

    adminadminاگست 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ریلی کا انعقادکیا گیا جس وزراء، حریت راہنماوں اورسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی کر کے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی جس میں طلباء طالبات، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوئی اور پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

    یوم استحصال کشمیر ریلی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، شہبازشریف کی حکومت دنیا بھر میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ہم نے غزہ اور کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں بھرپور طریقے سیاٹھایا، آج سے 5 سال قبل جو کام بھارت نے کیا وہ غیر آئینی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت والے جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں تو عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دیں، بھارت کے ناپاک عزائم ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلے۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کا کشمیریوں سے بندھن علاقائی اور مذہبی ہے، او آئی سی نے اسلامو فوبیا پر اپنا ایک نمائندہ مقرر کردیا ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ایک دن ضرور پاکستان میں شامل ہوگا۔

    وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم استحصال کشمیر ریلی سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکلی ہے، چاروں صوبوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کشمیر کو ہر حال میں آزادی ملے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفوج کسی خاص سیاسی سوچ اور پارٹی کو لے کر نہیں چل رہی،ڈی جی آئی ایس پی آر
    Next Article ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی و اسرائیلی عہدید اروں کادعویٰ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.