تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بیٹی کی اچھی تربیت کے لیے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں،سعدیہ امام
    فن و فنکار

    بیٹی کی اچھی تربیت کے لیے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں،سعدیہ امام

    adminadminاگست 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اچھی تربیت کرنے کے لیے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں۔

    سعدیہ امام نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کام کی وجہ سے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسی لیے میں ماں اور باپ بن کر اپنی بیٹی کی پرورش کررہی ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت تعلیم سے نہیں بلکہ والدین کی زور مرہ کی روٹین سے ہوتی ہے، میں نے اپنی والدہ سے زندگی کے طور طریقے سیکھے تھے اور اب میری بیٹی میرب مجھے دیکھ کر سیکھ رہی ہے۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں گھر میں موجود نہیں ہوں اور پیچھے سے مہمان آگئے تو میری بیٹی بہت اچھی مہمان نوازی کرتی ہے، وہ میرے آنے کا انتظار نہیں کرتی اور مہمانوں کے ساتھ اچھے سے پیش آتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں تاکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھے، اب مجھے اپنی بیٹی کو نماز کے لیے کہنا نہیں پڑتا کیونکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھ چکی ہے اور اب خود ہی باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو وہ ہر اچھے اور بُرے کام اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے سامنے نیک اور اچھے کام کریں۔

    خیال رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

    شادی کے بعد سعدیہ امام نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسماعیل ہانیہ کی شہادت ،حماس کا نیا سربراہ کون
    Next Article بنگلادیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، 18 افراد جاں بحق ،سیکڑوں زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.