تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا، حافظ نعیم الرحمان
    Uncategorized

    جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا، حافظ نعیم الرحمان

    adminadminاگست 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا، دھرنے کے مطالبات خواہشات نہیں حقیقت پر مبنی ہیں، ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج تاریخی دھرنے کا 9واں دن ہے، اپنا حق لیکر یہاں سے اٹھیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہوگا سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہورہا ہے ، انشااللہ آج کراچی میں دھرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا، دھرنے کے مطالبات خواہشات نہیں حقیقت پر مبنی ہیں، ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اضافی ٹیکس ، آئی پی پیز ، جن کا تعلق حکومت سے ہے ان کی کیپسٹی پیمنٹ توابھی ختم ہوسکتی ہے ،عوام اضافی ٹیکسز ادا نہیں کرے گی، غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں ، چاول ،چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے 2ادوار ہوئے حکومت کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے، کوئی بات پوشیدہ نہیں ہوگی،تمام مذاکرات عوام کے سامنے ہونگے۔

    حافظ نعیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم ان کی بھتیجی اور بیوروکریٹس چھوٹی گاڑیوں میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ 1300سی سی گاڑی میں تو پلیٹ لیٹس کامسئلہ نہیں ہوتا، عوام حکومتی مراعات اپنے بلوں میں کیوں ادا کریں؟ حکومت کے پاس تنگ کرنے کا جوازنہیں ، ریلیف دینا ہوگا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن میں خلاف ورزی پر عالمی عدالت کا کوئی خوف نہیں، جومعاہدے ہی غلط ہوں اس کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    ان کاکہنا تھا کہ آج دھرنے کے شرکا واک کے ذریعے فلسطین سے اظہا ر یکجہتی کرینگے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی
    Next Article 190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت ملتوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.