تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ رشمی دیسائی نے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا
    فن و فنکار

    اداکارہ رشمی دیسائی نے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا

    adminadminاگست 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمی دیسائی نے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔

    رشمی دیسائی بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘اُترن’ سے شہرت حاصل کی، اس ڈرامے میں اُنہوں نے اداکار نندیش سندھو اور اداکارہ ٹینا دتہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ڈرامے کے سیٹ پر رشمی اور نندیش کو آپس میں محبت ہوگئی تھی جس کے بعد ٹی وی اسکرین کی اس جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی تھی لیکن بدقسمی سے ان کی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی اور شادی کے تین سال بعد ہی رشمی دیسائی اور نندیش کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    اب اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رشمی دیسائی نے بتایا کہ وہ نندیش سے طلاق لینے کے بعد بےگھر ہوگئی تھیں اور اُنہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رشمی دیسائی نے کہا کہ نندیش سندھو سے طلاق کے فوراََ بعد ہی میری زندگی کا بُرا وقت شروع ہوگیا تھا، میرا اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے رابطہ ختم ہوچکا تھا کیونکہ سب کو لگتا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے ہی غلط کیے اور اُنہیں لگتا تھا کہ مجھے سمجھنا بہت مشکل ہے۔

    رشمی دیسائی نے کہا کہ میں نے اس دوران ایک گھر خریدا تھا اور اس کے لیے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، اس کے علاوہ مجھ پر پہلے سے ہی ساڑھے تین کروڑ کا قرض تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، میں سارا قرضہ اُتار دوں گی لیکن پھر میرا شو اچانک بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میرے لیے حالات بدتر ہوگئے تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں بےگھر ہوگئی تھی، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی، میرے پاس صرف ایک چھوٹی سی گاڑی تھی تو میں چار دن تک سڑک پر اپنی گاڑی میں ہی سوئی کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

    رشمی دیسائی نے کہا کہ میرا سارا سامان میرے منیجر کے گھر تھا اور میرا اپنے گھروالوں سے رابطہ بالکل ختم ہوچکا تھا، وہ چار دن میری زندگی کے مشکل ترین دن تھے، میں نے چار دن تک 20 روپے والا کھانا کھایا۔

    اداکارہ نے کہا کہ رکشے والوں کے لیے کھانا آتا تھا، اُس کی قیمت 20 روپے ہوتی تھی، وہ ایک پلاسٹک کے تھیلے میں آتا تھا جس میں دال، چاول اور دو روٹی ہوتی تھی۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا قرضہ اُتارنے کے لیے دن رات محنت کی، پھر میرے پاس قرض کی ادائیگی کے لیے 12 لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے تو میں نے اپنی وہی گاڑی فروخت کی جس میں سڑک پر سویا کرتی تھی، میری گاڑی 15 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر کی انٹری، پیرس اولمپکس میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا
    Next Article انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.