تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » روٴف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
    پاکستان

    روٴف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    adminadminاگست 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان روٴف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

    تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف روٴف حسن کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا، جس میں سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی۔

    دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ ناموں کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے ، اکاوٴنٹس کی تفصیلات جاننی ہیں۔ روٴف حسن کی نشاندہی پر ترنول میں چھاپے بھی مارے ہیں ، اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی۔ روٴف حسن بیماری کا بہانہ بنا کر تفتیش میں مدد نہیں کررہے۔

    روٴف حسن کے وکیل حسن علی بخاری نے عدالت میں کہا کہ 2 دن کا جسمانی ریمانڈ لے چکے ہیں، ایک دن پہلے سے روٴف حسن سی ٹی ڈی کے پاس ہیں۔ 3 دن سے روٴف حسن سی ٹی ڈی کے پاس ہیں، مگر پراگرس صفر ہے۔ پراسکیوشن بتائے کہ اس مقدمے میں روٴف حسن کا تعلق کیسے ہے؟۔

    وکیل نے کہا کہ قانون شہادت کے سیکشن 38 کے مطابق پولیس حراست میں ملزم اقرار بھی کرے تب بھی ایکسٹرا جوڈیشل کنفیشن ہوگا۔ ملزم کا تعلق واضح نہیں ہورہا تو عدالت کے پاس اختیار ہے کہ ریمانڈ دینے کے بجائے مقدمے سے ڈسچارج کردے۔ آج روٴف حسن سیڑھیاں چڑھنے کے قابل نہیں تھے ، 10 منٹ تک نیچے کھڑے رہے۔ پراسکیوشن کا کیس مضبوط کرنے کے لیے ریمانڈ دیا جائے تو یہ زیادتی ہوگی۔ روٴف حسن بیمار ہیں، خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو کون ذمے داری لے گا۔ جیل کے ڈاکٹر نے کہا کہ میں روٴف حسن کو اپنے ذمے نہیں لیتا۔

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ روٴف حسن نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے رقم دی ، یہ دہشتگردی کی رقم سے معاونت میں آتا ہے۔ اس موقع پر جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ یہ آپ نے رپورٹ میں تو شامل نہیں کیا، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ یہ ابھی تفتیش کے بعد شامل کرنا ہے۔

    جج نے استفسار کیا کہ گزشتہ 2 روز میں کیا تفتیش کی ہے ؟ ، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ خان نامی بندے کا بتایا تو ہم نے ترنول میں چھاپا مارا ہے، بندہ نہیں ملا۔ روٴف حسن کا میڈیکل کرانے میں وقت لگ جاتا ہے اور جب یہ کہتے بیمار ہوں تو ہم تفتیش نہیں کرسکتے۔ یہ ابھی ٹی ٹی پی سے تعلقات کا بتا دیں کہ کیسے ہوا، اس کے بعد بے شک جوڈیشل کردیں۔

    جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بینک اکاونٹس کی انفارمیشن چاہیے تو ابھی 10 منٹ دیتا ہوں، آپ ابھی حاصل کرسکتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کے لیے بھی اجازت لینی ہوتی ہے اور اس کے لیے درخواست دیتے ہیں۔

    وکیل نے کہا کہ پراسکیوٹر صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے روٴف حسن کو دہشت گرد نہیں کہا۔

    بعد ازاں عدالت نے ترجمان پی ٹی آئی روٴف حسن کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد جاری کردیا گیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے روٴف حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleراولپنڈی میں معذور شخص پر تشدد، ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج
    Next Article اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محموداچکزئی نے عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا، خواجہ آصف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.