تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » باہر سے ادھار لے کر ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے،وزیرخزانہ
    پاکستان

    باہر سے ادھار لے کر ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے،وزیرخزانہ

    adminadminاگست 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے اصلاحات کرنی ہوں گی اور نجکاری پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ باہر سے ادھار لے کر ہم ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایس ای سی پی ہیڈآفس بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے کے لیے توانائی سیکٹر میں فوری اصلاحات کرنا ہوں گی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے اصلاحات کرنی ہوں گی اور نجکاری پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ باہر سے ادھار لے کر ہم ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے۔

    وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ بینکوں پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا اور بیرونی ذرائع سے ادھار لینا بھی کم کرنا ہو گا۔ ہمیں اپنے اقتصادی معاملات میں شفافیت لانی ہوگی جس کیلئے ایس ای سی پی بنیادی ریگولیٹر ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگے بڑھنا ہوگا اور کمپنی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانا بہترین عمل ہے۔ معاشی صورتحال یہ ہے کہ ایک ارب ڈالر یا اس سے کم کےلئے باہر جانا پڑتا ہے۔ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بہت استطاعت موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ریگولیشنز میں جہاں بھی قانون سازی کی ضرورت ہوگی تو حکومت سپورٹ کرے گی۔ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہترکیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح منافع کو کم کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں،اسحاق ڈار
    Next Article تحریک انصاف کو 22اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی، اسٹیٹ کونسل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.