تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیب ترامیم سے متعلق کیس، کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کر سکتا ہے یا نہیں؟،اسلام آبادہائی کورٹ
    پاکستان

    نیب ترامیم سے متعلق کیس، کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کر سکتا ہے یا نہیں؟،اسلام آبادہائی کورٹ

    adminadminاگست 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کر سکتا ہے یا نہیں؟۔عدالت نے صدارتی آرڈیننسز سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2024ء کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پٹیشن پر اعتراضات دور کردیے۔ درخواست گزار شہری ملک ناجی اللہ کی جانب سے وکیل محمد اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

    دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے اور بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے کم کر کے 2 سال کردی گئی ہے۔ ?پی ڈی ایم نیب قوانین میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے۔ اب یہ نیا ترمیمی آرڈیننس آگیا ہے جسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں مزید بتایا کہ 14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بدنیتی پر مبنی جھوٹا مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا صرف 2 سال کیوں؟۔ ?نیب ریفرنسز کے ملزمان 14، 14 سال سزائیں بھگتتے ہیں۔ یہ ایک ظالمانہ قانون ہے، ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔یہ آرڈیننس بھی پارلیمنٹ لے جائے بغیر پاس کیا گیا، یہ قانونی کی منشا کے خلاف ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کرسکتا ہے یا نہیں؟ عدالت نے صدارتی آرڈیننسز سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنائن الیون دہشت گرد حملے،سزائے موت نہ دینے کی شرط پر ملزمان نے اعتراف جرم کی حامی بھر لی
    Next Article اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں،اسحاق ڈار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.