تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مذاکرات کا دوسرا دور،جماعت اسلامی نے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے
    پاکستان

    مذاکرات کا دوسرا دور،جماعت اسلامی نے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے

    adminadminجولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:جماعت اسلامی اور حکومتی جماعت کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، جس میں جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے۔

    مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے پُرامن دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں بجلی، پٹرول سستا ہو، تنخواہ داروں پر ٹیکس ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

    مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج ہمارے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ تھا، راولپنڈی میں پرامن دھرنا جاری ہے، مزدور اور تاجر سب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ملک میں دہشت گردی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قومی ایجنڈے کو ترجیح دی اور دھرنا جاری ہے، حکومت نے مذاکرات کی دعوت دی، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنا اور مذاکرات دونوں جاری رکھیں گے، ہم نے واضح طور پر کہا کہ عوام بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتے۔

    رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں کا بےجا بوجھ مسلط کر دیا گیا ہے، جو انتظامی اخراجات ہیں عوام اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کی وجہ سے ایکسپورٹر پر بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، ہم نے تمام مطالبات واضح طور پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےسامنے رکھ دیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج پورے عالم اسلام کیلئے بڑا صدمہ ہے، اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا گیا اور اسرائیل نے اسے تسلیم بھی کیا ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت فلسطینیوں کو نیا جذبہ دے گی، پاکستان میں روزگارنہیں اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

    وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جو جماعت اسلامی کی ڈیمانڈ ہے ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی، پٹرول اور آٹا سستا ہو، اگر ہم بہتری لا سکے تو ضرور لائیں گے، ان کے جو 3 سے 4 مطالبات ہیں ان پر ہم ضرور بات چیت کریں گے۔

    امیرمقام نے کہا کہ ضرورکوشش کریں گے کہ بجلی، پٹرول اور تنخواہ داروں پر ٹیکس ختم کریں، ہم چاہتے ہیں کہ دھرنا جلد ختم ہو، ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ان کےمطابق اس مسئلے کو حل کریں گے، آج ہماری ٹیم نے ان سے مشاورت کی، ہر ایک مسئلے پر تفصیلی بات ہوئی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے مثبت نتائج آئیں گے، جماعت اسلامی کا دھرنا مثبت رویے کے ساتھ ختم ہونا چاہئے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی سے آج خوشگوار مذاکرات ہوئے، وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، ہمیں امید ہے کہ مذاکرات مثبت ثابت ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے بات چیت آگے بڑھے گی، جلد مثبت نتیجے پر پہنچیں گے، جتنے وسائل ہیں اس سےبڑھ کرعوامی خدمت کریں گے، عوام کو جو ریلیف دیا جا سکتا ہے دیں گے۔

    طارق فضل چودھری نے کہا کہ آج بھی بات ہوئی کسی کو فری بجلی دی جا رہی ہے اسے بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مفت بجلی استعمال نہیں کر رہا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
    Next Article وزیراعظم کی بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کی ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.