تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حکومت جلد اقدامات کرے ورنہ دھرنے کا دائرہ بڑھے گا،حافظ نعیم الرحمن
    پاکستان

    حکومت جلد اقدامات کرے ورنہ دھرنے کا دائرہ بڑھے گا،حافظ نعیم الرحمن

    adminadminجولائی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف،پی پی پی،ن لیگ،پی ٹی آئی سب نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔ حکومت جلد اقدامات کرے ورنہ دھرنے کا دائرہ بڑھے گا، دوسرے مرحلے میں ہم شاہراہوں پر بیٹھیں گے، ہم ملک میں امن و امان کو ختم نہیں کرنا چاہتے، حکومت تصادم چاہتی ہے، اس سے گریز کرے ہم مطالبات منظور کروائے بغیر نہیں جائیں گے

    بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج 5 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت باغ راول پنڈی دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے 25 کروڑ عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں رہا، بھاری بل کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور کچن مشکل بن گیا۔
    انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سے معاہدے عوام سامنے لائیں جائیں، وزرا کہتے ہیں آئی پی پیز سے بات نہیں کر سکتے اور معاہدے سامنے نہیں لا سکتے، یہ حکومتی مجبوری نہیں نااہلی و نالائقی ہے، کرپشن ہے، حکومت کی نااہلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے جاتے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کے معاہدے پی پی پی کے دور میں شروع ہوئے ، پی ٹی آئی حکومت میں 35 کمپنیوں سے بات چیت کی گئی، مشرف،پی پی پی،ن لیگ،پی ٹی آئی سب نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے 22 ہزار ملازمین ہیں، ایف بی آر کرپشن کا دھندہ کرتا ہے، ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن ایف بی آر کے ذریعے ہوتی ہے۔

    انہوں نے زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلان کریں کوئی وزیر اور سرکاری آفیسر 1300 سی سی سے زائد گاڑی استعمال نہیں کریں گے، بڑی گاڑیوں کی بندش سے 1350 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، اس پر وزیراعظم کام کیوں نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم 13 سو سی سی گاڑی میں اپنی سیٹ ایڈجسٹ کرالیں، ایک ایک لیٹر کی قیمت عوام بھگت رہے ہیں، لیکن حکمران قوم کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار نہیں ہے، عوام بلز اور ٹیکسوں کی صورت میں ان کی عیاشیوں کے پیسے ادا کرتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بربادی میں سب سے زیادہ فائدہ بینکوں کو ہوتا ہے، سود تو حرام ہے سود تو ہونا ہی نہیں چاہیے، سود کی شرح بڑھنے سے قرض نہیں سود ادا ہوتا ہے، پاکستان کا اندرونی و بیرونی 65 ٹریلین قرضہ بنتا ہے، یہ قرضہ بینک سے لیا جارہا ہے جس کا فائدہ بینک کو ملتا ہے، بینک آباد اور ہم برباد ہورہے ہیں، سود تو حرام ہے یہ اللہ سے جنگ ہے ہم اس جنگ میں مبتلا ہیں، 9 ہزار ارب روپے سود کی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے قوم کو سودی نظام سے نجات دلائیں گے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت جلد اقدامات کرے ورنہ دھرنے کا دائرہ بڑھے گا، دوسرے مرحلے میں ہم شاہراہوں پر بیٹھیں گے، ہم ملک میں امن و امان کو ختم نہیں کرنا چاہتے، حکومت تصادم چاہتی ہے، اس سے گریز کرے ہم مطالبات منظور کروائے بغیر نہیں جائیں گے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، مگر حکومت تصادم کا راستہ لینے پر مجبور کرتی ہے، کراچی میں کل سے گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا شروع ہونے جارہا ہے ، پشاور کے وزیر اعلیٰ یا گورنر ہاوٴس کے باہز بھی اکٹھے ہو سکتے ہیں ، ہمارا دھرنا ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ہمارے دھرنے کی تعریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ اور ملاقاتیں ہیں، وہ یہاں تشریف لائیں ان کو ویلکم کریں گے، ہمارا اصولی موٴقف ہے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہونگے، لیکن تحریک تحفظ آئین نئے الیکشن کی بات کرکے اپنے فارم 45 والے موٴقف سے دستبرداری ہورہی ہے، جو اتنے کنفیوز ہیں انہیں کیا کہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحادثے کے شکار بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے اور سعودی ویزے نکل آئے
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.