تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہوسکتا ہے میں ملک بھر کے شہریوں سے بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردوں، حافظ نعیم
    پاکستان

    ہوسکتا ہے میں ملک بھر کے شہریوں سے بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردوں، حافظ نعیم

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ہمارے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں اور بات ماننے میں جتنی دیر ہوگی حکمرانوں کو اتنا ہی نقصان ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے میں ملک بھر کے شہریوں سے بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردوں۔

    راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کے مقام پر خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا، جب ہماری خواتین میدان میں آگئیں آگے بڑھنے ڈی چوک جانے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بات مان لے کیونکہ جتنی دیر کرے گی اتنا ہی نقصان ہوگا کیونکہ اب بات بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسز، پیٹرولیم پر لیوی اور بجلی پر ٹیکس ختم کرو۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ کوئی نہ سمجھے کہ یہ سیاست ہو رہی ہے، یہ وعظ و نصیحت تو اسلام کی مانتے ہیں مگر باطل کے قانون کو مانتے ہیں، زمین میں بادشاہت صرف اللہ کی ہے جو اسکو نہیں مانے گا وہ طاغوت ہے، اللہ کو جو رازق مالک مانتےہیں وہ کسی سے ڈرتے نہیں، بڑا کوئی امریکا نہیں بلکہ خدا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے اس نظام کو ختم کرنا ہے جس نے ہمیں پیس کر رکھا ہے، نبی ﷺ نے بچے اور بچیوں سب پر علم فرض کیا تھا، بچیوں کی تعلیم اور حقوق کو کیسے پیچھے کیا جاسکتا ہے؟ اس وقت پاکستان میں خواتین کو حقوق نہیں دیتے پڑھے لکھے اور علماء بھی شامل ہیں، ہم قانون بنائیں گے جو خواتین کو حق نہیں دے گا وہ جیل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور، لاہور اور کراچی میں گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج ہوگا جبکہ یہاں بھی مظاہرہ چلتا رہے گا اور جب تک مطالبات مانے نہیں جاتے دھرنا ختم نہیں ہو گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور ماضی میں ہونے والے معاہدے ختم کیے جائیں، جس آئی پی پیز کو بند کرنا ہے اُس کے نظر ثانی معاہدے بھی فوری ختم کیے جائیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم تمہاری عیاشیوں کے مزید خرچے برداشت نہیں کرسکتے، دنیا اوپن ہو گئی ان کے پاس وژن نہیں، لیپ ٹاپ اور آٹے کے تھیلے تقسیم کرکے تصاویر بنوانے کا دھندہ اب نہیں چلے گا، ہمیں آئی ٹی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست جب ٹیکس لیتی ہے تو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آج ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈاکٹر یاسمین راشد طبی معائنے کےلئے جیل سے اسپتال منتقل
    Next Article حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہوسکا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.