تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی پی پیز سے معاہدے غیر قانونی ہیں، قوم کے سامنے لائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان
    پاکستان

    آئی پی پیز سے معاہدے غیر قانونی ہیں، قوم کے سامنے لائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کے بم گررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیںآ ئی پی پیز سے معاہدے غیر قانونی ہیں، قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ہمارا مطالبہ ہے ساری مراعات ختم ہونی چاہئیں، ایک ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ ہو، قوم 2600 ارب روپے آئی پی پیز معاہدوں کی مد میں ادا کرتی ہے، آپ تنخواہ دار لوگوں کو برباد نہ کریں۔

    راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کو 4 دن ہوگئے ہیں، یہ تاریخی دھرنا عزم ،ہمت اور حوصلے کا پیغام بن کر دنیا کے سامنے آرہا ہے، بجلی بلوں کے بم گررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، اب بات خودکشیوں تک پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیلنج سیاسی لوگ کرتے ہیں، سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام پر ہونے والے ظلم کو چیلنج کریں، جو ماحول بنا دیا گیا ہے جماعت اسلامی کے سوا کوئی آواز سامنے نہیں آرہی، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ 25کروڑ عوام کی ترجمانی کرے گی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن مزاحمت کرتے ہوئے مری روڈ پر موجود ہیں، افسوس ہے لاہور میں خواتین کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، خواتین کو چاروں طرف سے ناکہ بندی کرکے روکا گیا ہے، سیکڑوں، ہزاروں خواتین کے راستے روکے گئے، صوبائی اور وفاقی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے لیے مشکل حالات پیدا کررہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مطالبہ کررہا ہوں فوری رکاوٹیں ختم کی جائیں، ہماری ماوٴں ،بہنوں اور بیٹیوں کو دھرنے میں شرکت کرنے دی جائے، ان حالات کا سامنا گھر کی عورت ہی کرتی ہے، جب خواتین اپنے حق کیلئے نکلتی ہیں تو آپ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں، یہ بزدلانہ کام کیے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تصادم کا راستہ برداشت نہیں کرسکتا، جب رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو وہ توڑی بھی جائیں گی،پھر ہم سے شکایات نہ کریں، گزشتہ حکومتوں نے آئی پی پیز کو طاقتور بنایا ہے، آئی پی پیز معاہدوں میں جھوٹ اور دھوکا ہے، بتایا جائے جو معاہدہ ہوا وہ کیا تھا اور حقیقت میں کیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اصل حق اس کا ہوتا ہے جو قانونی طریقے سے معاہدہ کرتا ہے، کپیسٹی چارجز ختم کرنے پر کس نے حکومت کا ہاتھ روکا ہے، ہم کیوں اپنے بجلی بلوں میں ان پیسوں کو ادا کریں، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ہم کیوں ادا کریں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے پہلے دور میں اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، ہمیں کپیسٹی چارجز کسی طور قابل قبول نہیں، حکومت کو واضح کیا ہے کہ مراعات بالکل ختم کرنا پڑیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کیا واپڈا اوردوسرے محکموں کے افسران کو بجلی مفت نہیں ملتی؟ ایک بہت بڑے طبقے کو پٹرول مفت ملتا ہے، بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، ان کو گھر اور ذاتی استعمال کیلئے پٹرول مفت ملتا ہے، مفت پٹرول مختلف افسران کو ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو افسران کی بڑی گاڑیوں کو مفت پٹرول ملتا ہے اس کی ادائیگی ہم کرتے ہیں، تمام افسران کیلئے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کریں، محمد خان جونیجو کے دور میں تمام بڑے لوگوں کیلئے 1000سی سی سے اوپر گاڑی نہیں ہوتی تھی، اب کم از کم 1300سی سی گاڑی پر تو آجائیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے ساری مراعات ختم ہونی چاہئیں، ایک ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ ہو، قوم 2600 ارب روپے آئی پی پیز معاہدوں کی مد میں ادا کرتی ہے، آپ تنخواہ دار لوگوں کو برباد نہ کریں،چاہے وہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہوں یا گورنمنٹ کے۔
    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، آپ پٹرول پر لیوی ختم کریں، نااہلی آپ کی ہو اور پیسے ہم کیوں دیں؟ آپ نے فکس ڈیوٹی لگا دی ہے، آپ انڈسٹری تباہ کرکے کیسا کھیل کھیل رہے ہیں؟ آپ اس بیروزگاری کو کہاں لیکر جائیں گے، ہمارے تمام مطالبات عوام کی آواز ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کی دبنگ انٹری ، جھل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب
    Next Article الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کر لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.