تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دہشتگردوں کے لئے مختص “ڈیتھ سیل” میں قید ہوں، بانی تحریک انصاف کا دعویٰ
    پاکستان

    دہشتگردوں کے لئے مختص "ڈیتھ سیل” میں قید ہوں، بانی تحریک انصاف کا دعویٰ

    adminadminجولائی 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دہشگرد کی طرح جیل میں بند کیا گیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق بھی فراہم نہیں کیے جارہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار "دی سنڈے ٹائمز” کو ایک غیر معمولی انٹرویو کے دوران کیا، جو ان کے وکلاء کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا کیونکہ انہیں جیل میں پنسل اور کاغذ کی اجازت نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ ریفرنس، سائفر کیس اور عدت کیس مقدمات میں سزا سنائے جانے پر تقریباً ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی جیل میں بند ہیں۔

    دی سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ "میں 7 فٹ بائی 8 فٹ کے ڈیتھ سیل میں قید ہوں جو عام طور پر دہشت گردوں کے لیے مخصوص ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "یہ قید تنہائی ہے جس میں نقل مکانی کے لیے بمشکل کوئی جگہ ہے، میں ایجنسیوں کی مسلسل نگرانی میں ہوں، 24/7 ریکارڈ کیا جاتا ہے اور مجھے بنیادی قیدی اور انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے”۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ایک ورکنگ گروپ نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات قانونی بنیادوں کے بغیر ہیں اور انہیں سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لیے سیاسی طور پر محرک ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسولر پرچلنے والے الیکٹرک جہاز کی 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑانے کی آزمائش
    Next Article وویمن ایشیاکپ ٹی20، پاکستان کی نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.