تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کے لئے ایئر ایمبولینس کی سہولت کا آغاز
    پاکستان

    پاکستان میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کے لئے ایئر ایمبولینس کی سہولت کا آغاز

    adminadminجولائی 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع ہوگیا جس کے تحت عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی۔

    چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی، 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔

    مریضہ کی جان بچانے کے لیے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

    اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایئر ایمبولینس ’’گولڈن آور‘‘ کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا۔ ڈاکٹر راضون نصیر کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔

    ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

    حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دعا کی کہ ’’مریم نواز شریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں زندگی اور کامیابی دے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا، اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔ دعا اور دلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹا دوں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کے لیے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنوں واقعے پر ڈرامے باز سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں، بیرسٹر سیف
    Next Article آج تک کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر نہیں بلایا،حرا مانی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.