تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میں نے ہفتہ اتوار کی چھٹی ترک کردی،پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی،وزیراعظم
    پاکستان

    میں نے ہفتہ اتوار کی چھٹی ترک کردی،پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی،وزیراعظم

    adminadminجولائی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے خود ہفتہ اتوار کی چھٹی ترک کردی ہے، ترکی کرنی ہے تو سب کو محنت کرنی ہوگی۔پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔

    وفاقی دارالحکومت میں اپنے گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے ٹیکنالوجی پارک کے منصوبہ کا دورہ اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے عین مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ پنجاب میں بطور خادمِ اعلیٰ ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا۔ خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کر دیا ہے، پاکستان کو ترقی کی منازل طے کروانی ہیں تو سب کو مل کر محنت کرنی ہوگی۔ پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیز کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک سے ملکی اور غیر ملکی اکیڈیمیا، محققین، صنعت اور منصوبہ سازوں کے مابین ہم آہنگی پیدا ہو گی۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے روزگار کے 10 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے منصوبے کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کو اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر پر پیش رفت اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 14.9 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں بین الاقوامی معیار کا ڈیٹا سینٹر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنگلادیش میں ہنگامے، تمام پاکستانی طلبا محفوظ ہیں، دفتر خارجہ
    Next Article بانی تحریک انصاف کی جان کو خطرہ ہے، نہیں پتا میں بھی زندہ رہوں یا نہیں، بشریٰ بی بی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.