تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہمیں ہر قیمت پر آئی ایم ایف اور مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا،مفتی تقی عثمانی
    پاکستان

    ہمیں ہر قیمت پر آئی ایم ایف اور مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا،مفتی تقی عثمانی

    adminadminجولائی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی :عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ تحریک چلائی جائے کہ ہمیں غیر ملکی اشیا اپنے پاس نہیں رکھنی، ہرالیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں،ان حالات سے نکلنے کیلئے ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہو گی ہمیں ہر قیمت پر آئی ایم ایف اور مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

    عالم دین مفتی تقی عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے، ہم آئی ایم ایف کے غلام ہو گئے ہیں، ہم غلام ہیں تو ہمیں عالمی اداروں کی بات ماننا پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو طرح کے وسائل موجود ہیں ،دنیا بھر کے تھینک ٹینک طویل مدتی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہے ہیں، زرمبادلہ میں کمی کے باوجود ہم ایکسپورٹ پر پابندی نہیں لگا سکتے،موجودہ حالات میں اسلامی قوانین نافذ کرنا بہت مشکل ہے۔

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تحریک چلائی جائے کہ ہمیں غیر ملکی اشیا اپنے پاس نہیں رکھنی، ہرالیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں،ان حالات سے نکلنے کیلئے ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہو گی ،سود کے شکنجے سے نکلنے کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں ہر قیمت پر مغرب کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

    اپنی گفتگو میں سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگریز جو ریلوے لائن ڈال کرگئے، اس کے بعدکوئی لائن نہیں ڈالی گئی، جھیل سیف الملوک کے راستے کو آج تک پکا نہیں کرسکے، پوچھتا ہوں کہ کون سی قدرتی دولت ہمارے پاس موجود نہیں؟ سوال یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی، جڑ کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ اس صورت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے کے مختلف طبقات ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اکٹھے ہوں، اور سوچ کر راہ نکالیں کہ ہم کس طرح اس غلامی سے نکل سکتے ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کسی ملک کی اکانومی کی شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر فیصلہ کرلیں کہ مقامی مصنوعات کو فروغ دیں گے، ہمیں غیر ضروری غیرملکی پرتعیش اشیا پر پابندی لگانا ہو گی، دشمنوں کی مدد کرنے والی غیر ملکی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک چلائی جائے کہ ہمیں غیر ملکی اشیا اپنے پاس نہیں رکھنی، ہرالیکشن میں دھاندلی کے شور کے بعد دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ شروع ہو جاتا ہے، ہمیں ملک کی اکانومی بچانے کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں،بانی پی ٹی آئی
    Next Article ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے، گوہر اعجاز
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.