تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ جگن کاظم کابھی سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف
    فن و فنکار

    اداکارہ جگن کاظم کابھی سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف

    adminadminجولائی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ جب شوہر پہلی بار ہاتھ اْٹھائے تو اْسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جگن کاظم نے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کی، اس موقع پر اْنہوں نے اپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اْنہیں بھی تشدد کے مسائل کا سامنا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنے والدین سے چْھپ کر کی تھی اور یہ شادی میری اپنی پسند اور محبت کی شادی تھی لیکن اس شادی کے تیسرے ہفتے میں ہی شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اداکارہ نے کہا کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لیے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اْٹھا دیتا ہے۔

    اْنہوں نے کہا کہ جب شوہر پہلی بار ہاتھ اْٹھائے تو اْسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جب ایک بار ہاتھ اْٹھ جاتا ہے تو وہ ساری زندگی نہیں رْکتا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اْسی وقت علیحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بیوقوف تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ساری زندگی بدتر سلوک ہی ہوگا، میں جب سات ماہ کی حاملہ تھی تو اْس وقت بھی میرے سابق شوہر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، تشدد کیا اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

    اْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ! اْن پڑوسیوں کا بھلا کرے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی اور مجھے اْس مشکل وقت میں سنبھالا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں اْس تشدد کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتی کیونکہ وہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے ہی اپنے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب نور مخدوم کا کیس وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی بات کررہا تھا کہ اْن کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے لیکن میں نے اس پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں اپنے ماضی کی وجہ سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھی۔

    اْنہوں نے مزید کہا کہ ماضی گْزر گیا ہے، میرا بیٹا حمزہ 18 برس کا ہوگیا ہے، الحمدللہ! حمزہ کی پرورش فیصل (دوسرے شوہر) نے کی ہے اور فیصل ہی حمزہ کے بابا ہیں۔

    واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا (حمزہ) بھی ہے، اْنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleروس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر ڈرون حملے
    Next Article پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.