کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے میں 9اور 10 محرم کے سلسلے میں 2 تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81644 پوائنٹس کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران انڈیکس 80 اور 81 ہزار کی 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا تھا۔