تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوم عاشور، ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،، موبائل فون سروس معطل
    پاکستان

    یوم عاشور، ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،، موبائل فون سروس معطل

    adminadminجولائی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ: کراچی سمیت ملک بھر میں آج یومِ عاشور پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

    یوم عاشور پر لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    یوم عاشور پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، صوبے بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، لاہور میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں گے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ یوم عاشور پر صوبہ بھر میں 2730 عزاداری جلوس برآمد ، 2500 سے زائد مجالس منعقد ہوں گی جن میں اے کیٹیگری کے 415، بی کیٹیگری کے 591، سی کیٹیگری کے 1724 عزاداری جلوس شامل ہیں، اے کیٹیگری کی 293، بی کیٹیگری کی 589، سی کیٹیگری کی 1762 مجالس منعقد ہوں گی۔

    پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم عاشور پر 46 عزاداری جلوس برآمد اور 227 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، سی ٹی ڈی کے 700، سپیشل برانچ کے 1500، ٹریفک پولیس 5572 اہلکار، 32104 والنٹیرز یوم عاشور کی سکیورٹی انتظامات پر مامور ہوں گے۔
    دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پرامن یوم عاشور اور محرم الحرام یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس کو پاکستان آرمی اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہے، دفعہ 144 کے نفاذ سمیت تمام حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا ہے کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام پولیس یونٹس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، سیف سٹی اتھارٹی، سنٹرل پولیس آفس، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر یوم عاشور سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کریں، تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں۔

    دوسری جانب یوم عاشور پر کوئٹہ میں مرکزی جلوس کے روٹ سے ملنے والے راستے سیل کر دئیے گئے، روٹ اور حساس علاقوں میں 6600 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایف سی، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے 6 مقامات پر کیو آر ایف تعینات ہو گی، پاک فوج کی 3 بٹالین بھی سٹینڈ بائی رہیں گے، مرکزی ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی، 1000 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ ہو گی۔

    ادھر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں، کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

    صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا ہے کہ امن و امان کی قیام کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیں، قیام امن کیلئے شہری بھی تعاون کریں، پرامن فضاء کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب یومِ عاشو ر کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بیشتر مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ کا پاکستانی طلباء کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
    Next Article پینٹاگون کا پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پراظہارافسوس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.