تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
    پاکستان

    ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    adminadminجولائی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور/کوئٹہ /کراچی /راولپنڈی : نواسہ رسولﷺ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کی مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں آج ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوک شہداء علمدار روڈ سے برآمد ہو گا ، جلوس روایتی راستوں علمدار روڈ، طوغی روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار سے گزرے گا، جلوس جنکشن چوک، پرنس روڈ، میکانگی روڈ، نوریاسین گلی سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڑ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس میں 32 ماتمی دستے شامل ہوں گے، جلوس مغرب تک اختتام پذیر ہو گا، جلوس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستے سیل کر دئیے گئے، روٹ اور حساس علاقوں میں 6600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

    چنیوٹ میں نو سنہری تعزیوں پر مشتمل سیج جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سیج تعزیوں کے جلوس رات ایک بجے شروع ہو جاتے ہیں، 40 سے 50 من وزنی سیج تعزیوں پر پالکی سائیاں اور چاند تارہ نہیں ہوتا، سیج تعزیے مختلف علاقوں اور تنگ گلیوں سے گزار کر چوک ترکھاناں لائے جاتے ہیں۔

    تعزیے سحر کے وقت چوک ترکھاناں پہنچتے ہیں، آذان فجر کے وقت تمام تعزیوں کے جلوس واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں، 10 محرم کو مکمل تعزیوں کے جلوس دوپہر کے بعد پھر میدان ترکھانا کی طرف روانہ ہوتے ہیں، تعزیوں کے تمام جلوس میدان ترکھانا میں مغرب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔

    دوسری جانب یوم عاشور پر حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل فون سروس مکمل بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی، کوئٹہ میں آج صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

    ادھر گزشتہ روز 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس منعقد ہوئے، کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس حسینہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

    لاہور میں 9 ویں محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پانڈو سٹریٹ پہنچ کر ختم ہو گیا، عزا داروں نے غم حسین میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کی، لاہور کے علاوہ پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہو کر اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

    گزشتہ روز بھی جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر جیکب آباد، شکارپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی موبائل سروس جزوی طور پر معطل کی گئی جسے رات گئے بحال کر دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرومانیہ کی پارلیمنٹ نے سینکڑوں ریچھ مارنے کی منظوری دے دی
    Next Article پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ کا پاکستانی طلباء کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.