تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » برازیل کی غزہ پراسرائیلی جارحیت کی مذمت،دنیاسے اس قتلِ عام کے سامنے خاموش نہ رہنے کا مطالبہ
    پاکستان

    برازیل کی غزہ پراسرائیلی جارحیت کی مذمت،دنیاسے اس قتلِ عام کے سامنے خاموش نہ رہنے کا مطالبہ

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برازیلیا:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی حکومت نے جنوبی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا کہ وہ "اس لامتناہی قتلِ عام کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایوانِ صدر سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ "غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز ہونیوالی بمباری ناقابلِ قبول ہے جس میں سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔

    غزہ کی پٹی کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ بحیرۂ روم کے ساحل پر اسرائیل کے نامزد کردہ "محفوظ زون” المواصی پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 90افراد شہید اور 300 زخمی ہوئے۔

    سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ علاقے کے شمال میں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک عارضی مسجد پر اسرائیلی حملے میں مزید 20 افراد شہید ہوگئے۔

    برازیل کے ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات ہولناک ہے کہ وہ مسلسل فلسطینی عوام کو اجتماعی سزائیں دے رہے ہیں، گزشتہ سال سے مسلسل حملوں میں دسیوں ہزار افراد پہلے ہی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے کئی اموات انسانی ہمدردی کے حد بندی کردہ علاقوں میں ہوئیں جن کی حفاظت ہونی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری دنیا کے سیاسی رہنما اس لامتناہی قتلِ عام کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے۔

    یاد رہے کہ برازیل نے مئی میں غزہ تنازع پر اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ اس سے قبل صدر کی طرف سے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

    غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں اب تک کم از کم 38ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری، خواتین اور بچے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا بچوں کا کھیل نہیں،رہنماء پی ٹی آئی
    Next Article واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے کے لئے ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کئے جانے کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.