تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار
    پاکستان

    منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

    adminadminجولائی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت نو ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔

    چالان میں چوہدری مونس الہٰی سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا، دیگر اشتہاری ملزمان میں فریاست علی، امتیاز علی ،عامر سہیل، واجد احمد، عامر فیاض شامل ہیں، ملزمہ زارا الہٰی ،احمد فرہان اور ضیغم عباس کو ضمانت پر ہونے پر کالم نمبر 4 میں لکھا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الہٰی سمیت نو ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے علاوہ سات ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔

    عدالت میں مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے 20 اگست تک مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

    جج تنویر احمد شیخ نے چالان پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں، ایف آئی اے نے بتایا کہ انٹر پول مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز جاری کر چکی ہے، مونس الہٰی کے باعث زارا الہٰی پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں۔

    تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق زارا الہٰی اپنی آمدن بتانے میں ناکام ہوئیں، چالان کے مطابق ضیغم عباس مونس الہٰی کا کیش بوائے تھا، چالان کے مطابق ملزم ضیغم عباس دیگر ملزمان کے بنک اکاوٴنٹس میں اس کرائم کے پیسے کی ٹرانزیکشن کرتا تھا۔

    چالان میں الزام لگایا کیا کہ ملزم احمد فرہان بنک اکاوٴنٹس میں پیسے جمع کراتا تھا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرایا تھا، ایف ا?ئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمریم نواز کاجشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ
    Next Article عدت نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اپنے غیرقانونی امر کا الزام بشریٰ بی بی پرلگانا چاہتے ہیں،وکیل خاورمانیکا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.