تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » الیکشن ٹریبونل کو 3 حلقوں کے باقاعدہ ٹرائل کو مزید آگے بڑھانے سے روکنے کا حکم
    پاکستان

    الیکشن ٹریبونل کو 3 حلقوں کے باقاعدہ ٹرائل کو مزید آگے بڑھانے سے روکنے کا حکم

    adminadminجولائی 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو 3 حلقوں کے باقاعدہ ٹرائل کو مزید آگے بڑھانے سے روکنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہم کیس 22 جولائی تک رکھ لیں تو کوئی ایشو تو نہیں؟۔ اگر پروسیجر کی کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹریبونل میں کیا کارروائی چل رہی ہے؟، جس پر وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ایک کیس آج تھا، دیگر 2 پیر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہم کیس 22 جولائی تک رکھ لیں تو کوئی ایشو تو نہیں؟۔ اگر پروسیجر کی کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

    لیگی امیدوار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ہمارے پاس رِٹ میں آرڈر کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رِٹ میں نہیں کر سکتے تو سڑک پار سپریم کورٹ چلے جائیں۔ اگر ٹریبونل کے کسی آرڈر سے متاثر تھے تو رٹ پٹیشن دائر کرتے۔ آرڈر کے خلاف رِٹ قابل سماعت ہے، آپ سیدھے تعصب پر چلے گئے۔ میں تو حیران ہوں آپ لوگوں نے قانون دیکھا ہی نہیں اور اعترض کر دیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر تعصب کا تاثر ہو تو اْسی جج سے کیس منتقلی کی استدعا کی جاتی ہے۔ مجھے اس کیس کو تفصیل سے سمجھنے میں وقت لگے گا۔ کیس کو 22 جولائی کو سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں۔ ہم الیکشن ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیتے ہیں۔ میں روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 4 یا 5 روز میں فیصلہ کردوں گا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو 3 حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل ابتدائی معاملات سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے،دفترخارجہ
    Next Article جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.