تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت
    پاکستان

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت

    adminadminجولائی 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مظفر آباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے عوام کو تین روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو مستقبل کے سنگین نتائج سے آگاہ کردیا۔

    مظفر آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پہلے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر تین حصے تھے اب جموں اور کشمیر علیحدہ ٹیریٹری بن گئے ہیں، ہم اس وقت غیر یقینی صورت حال میں ہیں اور ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 257 کے مطابق ریاست کے حتمی مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے ہی ہوگا، شہبازشریف بتائیں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پرجواعلان کیا مستقبل میں اس کے پیسے کون دے گا، تین روپے یونٹ بجلی کے لئے ایک مرتبہ فنڈ دیئے گئے ہیں اس کے بعد کیا ہوگا۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اگراسی طرح تین روپے یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کی تو دوسال کے بعد آزاد کشمیرکے پاس تنخواہوں کے لئے بھی پیسے نہیں ہونگے۔

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اداروں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، اب معلومات فراہم کرنے والے انتظامی فیصلے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تین لوگ شہید ہونے کے باوجودلاشیں اٹھا کراحتجاج نہیں کیا، ہم اس خطے کو بین لاقوامی سازشوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کی حکومت عملی طور پر بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد بجلی بارہ روپے یونٹ کرنے پرسب تیار تھے مگر پھر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، وزیراعظم کوخبردار کرتا ہوں آپ سے اٹھاریوں ترمیم کے بعد کا اختیارچھنننے والا ہے، آزاد کشمیر سے پاکستان کی فوج نکل جائے تو کون آپ کا دفاع کرے گا۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کسی کا مفتوحہ علاقہ نہیں البتہ کچھ لوگ سازش کر کے یہاں کے معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں، بے غیرتی ہوگی کہ کنٹرول لائن پرتیتری نوٹ کھڑے ہوکرکہیں راستہ کھولو ہم نے مقبوضہ پونچھ سے آٹا لانا ہے، آزاد کشمیر حکومت میں شامل نون لیگ والوں کوکہہ رہا ہوں حکومت سے الگ ہوجائیں۔

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا رقبہ پانچ ہزار مربع میل ہے، ہم نے اس کو بڑی مشکل سے بحال رکھا ہے اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس کو بچالے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم
    Next Article ابوظہبی میں جھلسا دینے والی گرمی ،پارہ 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.