اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت طلب کرلیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 جولائی کو سماعت کی تھی اور وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں 9 جولائی کو طلب کیا تھا۔