لاہور: پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے واضح کہا ہے کہ وہ جنسی ہراساں کرنے والے شوبز ہدایت کار کو جلد بے نقاب کردیں گی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے بچے چھوٹے ہیں اور ان کا خون گرم ہے، وہ کچھ کرسکتے ہیں اسی لئے فی الحال نام نہیں لینا چاہتی۔
نادیہ جمیل کا کہنا تھا وہ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہیں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے انہیں ہدایت کار نے ہراساں کیا انہوں نے اس ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اب بہت کامیاب ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیشکش کی لیکن انہیں جب علم ہوا کہ پروجیکٹ کی ہدایت کاری وہی بندہ کررہا ہے تو انہوں نے ڈرامے سے انکار کردیا۔