تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
    پاکستان

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

    adminadminجولائی 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں، پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس کیلیے کام کررہے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی ملاقات ہوئی جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر انداز میں چلانے سے متعلق امور پر گفتگو اور انسداد پولیو مہم کو بہتر انداز میں چلانے اور اس کے اہداف کے سو فیصد حصول کے لئے آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے مختلف قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ ملاقات میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، صوبے میں انسداد پولیو مہمات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، یہ سیاست اور دیگر تمام وابستگیوں سے بالاتر ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خوش آئند بات ہے کہ رواں سال اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، امن و امان کے مسائل والے علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مقامی مسائل کا مقامی حل سب سے بہترین طریقہ ہے، اس مقصد کے لیے ہم نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے، مسائل زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہمات چلانے کے لئے مقامی افرادی اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں، انسداد پولیو مہمات کے بہتر نتائج کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں وہاں ڈویژن کی سطح پر الگ الگ انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں، جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں، ان لوگوں کے کچھ بنیادی مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکز اور اہلکاروں کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید ہونے والے ورکرز کے ورثاء کو مفت پلاٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے صوبے اور ملک کو پاک کرنا ہمارا ہدف، ہمارا عزم اور ہماری کوشش ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہونگے۔

    وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہمات میں وزیر اعلیٰ کا قائدانہ کردار قابل ستائش ہے، امید ہے وزیر اعلیٰ کی نگرانی اور قیادت میں صوبے میں انسداد پولیو مہمات کے اہداف حاصل کئے جائیں گے، صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
    Next Article شفاف ٹراٸل کے بغیر ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا، سپریم کورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.