لاہور: حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹو ٹیرف لگایا، 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا، شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔