تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سالانہ اجتماع ، داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
    پاکستان

    سالانہ اجتماع ، داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری

    adminadminجولائی 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے اجتماع میں شرکت کے لیے انڈیا سے بوہرہ کمیونٹی کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، پاکستان نے بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار کے قریب بھارتیوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

    داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہوچکا ہے۔ اجتماع میں شرکت کے لیے بھارت سے بوہرہ کمیونٹی کی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آمد کا سلسلہ چند روز قبل شروع ہوا تھا جو اتوار کے روز بھی جاری رہا۔ امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے لیے واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    بوہرہ کمیونٹی کے افراد کو واہگہ بارڈر سے خصوصی بسوں کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔ پاکستان آنے والے افراد میں نوجوان مرد وخواتین سمیت بزرگ اور بچے بھی شامل ییں۔

    بھارت کی بوہرہ کمیونٹی کے افراد کے لیے واہگہ بارڈر پر اسپیشل میڈیکل کیمپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ بھارتی مہمانوں کو اسپیشل سیکیورٹی کے ساتھ کراچی روانہ کیا گیا۔ واہگہ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ چارسے پانچ ہزار افراد کا پراسیس مکمل کیا گیا۔

    داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 16 جولائی تک کراچی میں جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 39 ہزار کے قریب بوہرہ کمیونٹی کے لوگ پاکستان پہنچے ہیں جو پاکستان میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔

    پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی شرکاء کی حاضری کو آسان بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ ان میں موثر رابطے اور مدد کے لیے دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کا قیام شامل ہے۔

    یاد رہے کہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی ہرسال کسی ایک ملک میں مرکزی اجتماع کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سال اجتماع کی میزبانی پاکستان کررہا ہے ۔

    مختلف سرکاری ایجنسیوں نے ایونٹ کی لاجسٹک ضروریات بشمول نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔

    تمام شرکا کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ اجتماع ثقافتی تبادلے، عالمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنوشہرو فیروزمیں 15 دن کی بچی کو والد نے زندہ دفن کردیا
    Next Article جرمن شہر کا نام تبدیل کرکے ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھ دیا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.