اسلام آباد:مسابقتی کمیشن پاکستان نے شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
سعودی گروپ نے پاکستان میں پیٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کی اور شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید لیے۔
ترجمان شیل پاکستان کے مطابق شیئرز سعودی گروپ اسیاد نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کمپنی کے تعاون سے خریدے ہیں۔
ترجمان کے مطابق فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، جسے مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔
ترجمان شیل پاکستان کے مطابق لبریکنٹ بزنس کے شیئرز کی فروخت ہو رہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔