تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل
    پاکستان

    لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

    adminadminجولائی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل کردیے جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض بھی مسترد کردیا گیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی۔

    سلمان اکرم راجہ کے وکیل حامد خان نے التواء کی درخواست دائر کر دی جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میرے موٴکل کا اعتراض ہے کہ چیف جسٹس بنچ کا حصہ نہ ہوں۔

    چیف جسٹس نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہی بینچ سماعت کرے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا اعتراض سن لیا ہے تشریف رکھیں، یہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے درمیان معاملہ ہے، کسی پرائیویٹ شخص کو اس معاملے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

    چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ ہم نے آپ سے پہلی سماعت پر پوچھ لیا تھا کہ کوئی اعتراض ہے؟ کیا آپ نے ہم پر کوئی اعتراض کیا تھا؟ تب آپ نے جواب دیا تھا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ مجھے آج بھی چیف جسٹس پر کوئی اعتراض نہیں۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا آپ کو کتنے ٹریبیونلز چاہئیں؟

    وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہمیں 9ججز چاہئیں، ہمیں مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ ڈکٹیشن اور مشاورت میں فرق اور توازن ہونا چاہئے۔

    جسٹس عقیل عباسی نے پوچھا کہ توازن سے کیا مراد ہے، یعنی دو الیکشن کمیشن کی مرضی کے اور دو ہائیکورٹ کی مرضی سے ہوں؟۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہدایت کی کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے نام دیکھ لیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ ہم مشاورت کی طرف جارہے ہیں لیکن ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونا چاہئے، بامعنی مشاورت کیلئے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونا ضروری ہے۔

    سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ کا 8 الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن دونوں معطل کردیے۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حلف کے بعد الیکشن کمشنر اور لاہور ہائی کورٹ میں بامعنی مشاورت کریں، الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کو ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے خط لکھے، لاہور ہائی کورٹ کے دو ججز کے نام آئے اور ٹربیونل تشکیل پا گئے، لاہور ہائی کورٹ نے 4 اپریل کو مزید چھ ججز ٹربیونلز کیلئے نامزد کیے، مزید نامزدگیوں سے تنازع کا آغاز ہوا۔

    سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 26 اپریل کو نامزد چھ میں سے دو ججز کا انتخاب کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیے، الیکشن کمیشن نے مزید ٹربیونلز کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے ججز کے پینل مانگے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے بذریعہ خط پینل مانگنے کی قانونی وجوہات مانگیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے ، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی معطل کیے جاتے ہیں، نئے چیف جسٹس کی تقرری کے بعد ہی مشاورت کا عمل ممکن ہوگا، جیسے ہی چیف جسٹس کی تقرری کا عمل مکمل ہو، الیکشن کمیشن فوری مشاورت کرے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدت نکاح کیس ،سزا کیخلاف اپیلیں ،خاورمانیکا کاعدالت سے رجوع
    Next Article خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.