تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے،دفترخارجہ
    پاکستان

    پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے،دفترخارجہ

    adminadminجولائی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے۔ ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کے حامی ہیں پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔
    ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں۔

    دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان تعلیم مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔ غزہ کے طلباء جلد پاکستانی میڈیکل کالجزمیں آئیں گے۔ فلسطینی طلبا کارڈیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

    افغانستان سے متعلق دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں افغان کانفرنس میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی۔ آصف درانی نے افغانستان سے سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں۔ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی یے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے۔ ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کے حامی ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت تعلقات ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں۔ گزشتوں برسوں میں روس کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

    دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کی ہیڈ آف سٹیٹ کی میٹنگ کی میزبانی رواں سال اکتوبر میں کرے گا۔ وزیراعظم نے تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے تاجک صدر ، تاجک وزیر اعظم اور مجلس نمائندگی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کی۔ فریقین نے ایوی ایشن اور تعلیم سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کیے۔ فریقین نے اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل پھر گرفتار
    Next Article ٹیم کی سلیکشن میں غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا،محسن نقوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.