تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نئے مالی سال کا بجٹ نافذ، اشرافیہ کو مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار
    پاکستان

    نئے مالی سال کا بجٹ نافذ، اشرافیہ کو مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار

    adminadminجولائی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، جس میں حکومت نے اشرافیہ کو مراعات دے دیں جب کہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباوٴ پر نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں 1700 ارب روپے سے زیادہ کے نئے ٹیکس شامل ہیں۔

    نئے بجٹ کے آج یکم جولائی سے لاگو ہونے کے بعد سے شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کیعام پیکٹ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا۔ اسی طرح موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 تا 25 فی صد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔

    نئے بجٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ ہو گا۔ لبریکنٹ آئل پر بھی 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی۔ اسی طرح سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ بین الاقوامی سفر پر55 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

    حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کی آمدن پر 10 فیصد اضافی سرچارج لگا دیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ، ماہانہ ایک لاکھ روپیآمدن پر پہلے سے دوگنا ٹیکس دینا ہوگا۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز کو 44 فیصد جب کہ کاروباری طبقے کو 50 فیصد تک انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، تاہم حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کو پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر ٹیکس استثنا دے دیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کے نئے بجٹ کے مطابق نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 سے 10 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ افغانستان سے پھل سبزیوں کی درآمد ، ٹریکٹرز ، میڈیکل کی تشخیصی کٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کردیا گیا جب کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو تعمیرات ، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی فروخت پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو مختلف ٹرانزیکشنز پر ٹیکس دینا ہو گا۔
    نئے بجٹ کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے نئی پنشن اسکیم کا بھی اطلاق ہوگیا جب کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں سے ٹیکس وصولی بھی آج سے شروع ہو جائے گی۔اسلام آباد میں 2 ہزار سے 4 ہزار مربع گز کے فارم ہاوٴس پر 5 لاکھ اور اس سے اوپر 10 لاکھ ٹیکس دینا ہو گا ، 2 ہزار مربع گز کے گھر پر 10 لاکھ اور اس سے بڑھے گھر پر 15 لاکھ روپے ٹیکس عائد ہوگیا۔ پراپرٹی کی ٹریڈنگ ویلیو پر بھی 4 فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی دینا ہوگی۔

    حکومت نے نئے بجٹ میں اسٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر اور سابق فاٹا کے لیے بھی ٹیکس چھوٹ برقرار ہے جب کہ فلاحی اسپتالوں اور خیراتی اداروں کو بھی ٹیکس استثنا ملتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
    Next Article مینارپاکستان بدسلوکی کیس،ٹک ٹاکرخاتون نے ملزمان کو معاف کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.