تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فرانس میں قبل از وقت انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری
    پاکستان

    فرانس میں قبل از وقت انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری

    adminadminجون 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس: فرانس میں ایوان زیریں قومی اسمبلی کی 577 نشستوں کے لیے قبل از وقت انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 49 ملین ووٹرز رائے دہی میں حصہ لے سکیں گے۔انتخابات کا دوسرا دور 7 جولائی کو ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا جائے گا یا کم از کم ٹرن آؤٹ کے 25 فیصد ووٹس حاصل کیے ہوں۔

    دوسرے راؤنڈ میں 12.5 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں اگر کوئی امیدوار 12.5 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرپاتا تو سرفہرست 2 امیدوار دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔انتخابات کا دوسرا دور 7 جولائی کو ہوگا۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی صدر نے 9 جون کو یورپی پارلیمانی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد پارلیمانی انتخابات کا فیصلہ کیا تھا۔

    فرانسیسی صدر میکرون کے قبل از وقت انتخابات کے اعلان نے ان کے حلیفوں اور حریفوں کو حیران کردیا تھا۔

    دوسری جانب صدر ایمانوئل میکرون نے اصرار کیا ہے کہ انتخابات میں چاہے کوئی بھی پارٹی جیت جائے۔ وہ 2027 تک اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے۔

    اگر صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت الیکشن ہار جاتی ہے اور انتہائی دائیں یا بائیں بازو کی جماعت جیت جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں اشتراک یا اقتدار کی تقسیم کا دور ہو گا، جس میں حکومت اور قیادت مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

    فرانس میں ایسا تین بار ہوا ہے. 1997 اور 2002 کے درمیان جب سوشلسٹ لیونل جوسپن مرکزی دائیں بازو کے صدر جیک شیراک کے ماتحت وزیراعظم تھے۔

    فرانسیسی نظامِ حکومت میں صدر کو ملکی معاملات پر سب سے زیادہ اختیار حاصل ہے۔ صدر فوج کا سربراہ ہے اور بیرون ملک اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

    صدر ایمانوئل میکرون نے اپریل 2027 میں دوسری بار حکومت کرنے کا مینڈیٹ حاصل کیا ہے اور وہ صدر کی حیثیت سے مزید 3 سال تک کام کریں گے، اس سے پہلے نہ پارلیمنٹ اور نہ ہی حکومت انہیں زبردستی نکال سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
    Next Article نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، وزیر خزانہ اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.