کراچی: غیر ملکی ایئر لاٸن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، ایئر عربیہ کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی۔
ایئر عربیہ کی پرواز کے فضاٸی میزبان انس کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔
فضاٸی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوٸی تو کپتان نے فوری طور طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑا۔
ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خرابی پر غیر ملکی فضائی میزبان کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔