تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آل پاکستان انجمن تاجران نے اضافی ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی
    پاکستان

    آل پاکستان انجمن تاجران نے اضافی ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

    adminadminجون 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف یکم جولائی 2024 کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 30 جون تک اضافی ٹیکسز ختم نہیں کیے گئے تو تاجر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یکم جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ پریس کانفرنس میں ہمارے تمام مراکز کے تاجر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے ظلم کیا ہے، جس کے خلاف ہم یکم جولائی سے ملک گیر احتجاج کااعلان کرتے ہیں۔ 200 یونٹ کا بل کچھ اور اس سے زائد یونٹ کا بل اور ہے، آئی پی پییز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) حکومتی بڑوں کی ہیں، ان کو ادائیگیاں ڈالرز میں ہو رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 48 ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں جبکہ ہماری ضرورت 20 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے۔اجمل بلوچ نے تاجران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں، احتجاج میں عوام بھی ہمارا ساتھ دیں،یکم جولائی کو ہرسطح پر اور ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔

    انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ 30 جون (اتوار) تک بجلی کے بلوں میں شامل کیے گئے ٹیکس، فکس ٹیکس اور سلیب ختم کرنے کا اعلان کرے ورنہ یکم جولائی کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کریں جو کہ بجٹ پر 2500 ارب روپے کا بوجھ ہیں۔ واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جاتا ہے۔

    مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون اور راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ نے کہا کہ واپڈا نے فاسٹر میٹر لگائے ہیں اور نیپرا کی رپورٹ کے مطابق 30 فی صد تیز ہیں۔

    ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکریٹری اور مشیر صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ نیپرا کی ویب سائٹ پر رپورٹ موجود ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں 30 فیصد فاسٹر میٹر لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہیں لہٰذا حکومت فاسٹر میٹر کا نوٹس لے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
    Next Article امریکی قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.