تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ،ایوان مچھلی منڈی بن گیا، بجٹ منظوری موخر
    پاکستان

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ،ایوان مچھلی منڈی بن گیا، بجٹ منظوری موخر

    adminadminجون 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا ایوان آج دن بھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا جس کے باعث بجٹ منظوری موخر کر دی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے 11 اپوزیشن ارکان کی رکنیت 15 روز کیلئے معطل کردی۔

    سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن نے شو ر شرابا برپا کیے رکھا۔

    سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث بجٹ اجلاس ہفتہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہاوٴس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاوٴس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔

    ادھر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے 11 اپوزیشن ارکان کی رکنیت 15 روز کیلئے معطل کردی۔

    اپوزیشن ارکان ذوالفقار علی، شہباز احمد، طیاب راشد، محمد عاطف، شیخ امتیاز، حافظ فرحت عباس ، اعجاز شفیع، رانا اورنگزیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر اور اسد عباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
    اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مہنگائی کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتا رہی تھیں اور ایوان میں دوسری طرف غنڈہ گردی کی جا رہی تھی، ہم نے سوچ لیا ہے،اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی موصول کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وطیرہ بنالیا ہے، یہ ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم بھی اپوزیشن میں رہے،ا یسی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹی20 ورلڈکپ ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ
    Next Article امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.