تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ
    پاکستان

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    adminadminجون 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سماعت کی۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    دوران سماعت بجلی صارف نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

    نیپرا نے سوال کیا کہ سی پی پی اے نے عالمی مارکیٹ میں کتنے مقدمات ہارے ہیں عام آدمی پر کتنا بوجھ پڑا؟

    سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ آپ سی ای او سی پی پی اے کو لیٹر لکھیں آپ کو جواب ملے گا، ہم نے کچھ کیسز جیتے کچھ ہارے ہیں صارفین پر بوجھ ہی نہیں صارفین کو فائدہ بھِی ہوا ہے، ماہانہ پروڈکشن پلان منظور نہیں ہو سکا، ماہانہ پروڈکشن پلان لائیں گے تو کنزیومر پر بھاری بوجھ پڑے گا، گیس میں ماہانہ پروڈکشن پلان ممکن نہیں ہے، مئی میں پہلے 14 دن موسم کافی اچھا رہا بارشیں بھی ہوئیں۔

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ٹمریچر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارا جنریشن پیٹرن بھی تبدیل ہو رہا ہے، اس وقت پیک ٹائم شفٹ بھی ہوگیا ہے اور زیادہ بھی ہوگیا ہے، مئی میں ونڈ پاور پلانٹس کی بجلی کی پیداوار بہتر رہی، جولائی میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے طلب کم ہوسکتی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ مسئلہ ہے، یہ صرف باتیں ہیں کہ لوڈ شیڈنگ صرف نقصان والے فیڈرز پر ہے، اس وقت ہر جگہ ہی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

    این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، اس وقت بجلی کا کوئی شارٹ فال نیں ہے۔

    آر ایل این جی کی مینڈیٹری امپورٹ کی پالیسی پر نیپرا اتھارٹی نے اظہار پسندیدگی کرتے ہوئے سوال کی اکہ بتایا جائے کہ ار ایل این جی کے معاہدے کب ختم ہو رہے ہیں۔

    این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ آر ایل این جی معاہدے پر آئندہ سال نظرثانی ہوگی، مئی کے لیے ایل این جی کی ڈیمانڈ کا اندازہ جنوری میں لگایا گیا تھا، دسمبر تک سات ارب ڈالر کی آر ایل این جی درآمد ہونی ہے، صنعتی شعبے میں بھی آر ایل این جی کی کھپت کم ہے۔

    یاد رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مزید 3روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست داٸر کی گئی ہے، سی پی پی اے نے اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے۔

    سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں موسلادھار بارش، ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مسافر ہلاک،نظام زندگی مفلوج
    Next Article سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی معافی قبول کرلی، توہین عدالت کے نوٹسز واپس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.