تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی کا عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    پاکستان

    پی ٹی آئی کا عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    adminadminجون 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کے ذریعے چیلنج کریں گے، فارم 47 کے وزیراعظم، وزیراعظم نہیں وہ شہباز شریف ہیں، کل قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو واضح کہا ہے ہمارے لیڈران اور اسیران کی رہائی تک کسی کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ کے دستخط استعمال کیے جارہے ہیں، جیل میں ہمارے قیدیوں کو سہولتیں نہیں دی جا رہیں، ہماری تحریک آگے اور تیزی سے چلے گی، ہم ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنماء کنول شوذب نے کہا ہے کہ آج عدالت نے انصاف کا قتل کیا، پاکستان کی 52 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس عدالت نے خواتین کے بنیادی حقوق کو اچھالاہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بے بنیاد کیس پر قید کیا ہوا ہے، رانا ثناء اللہ نے کل کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بند رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے، گردے درد کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو آج 47 ڈگری کی گرمی میں قید رکھا ہوا ہے، ہم انصاف والے ہیں، قانون و انصاف کی پابندی کرتے ہیں۔

    کنول شوذب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے، قانونی چارہ جوئی کی ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کیس کو اسی آئین کے مطابق حل کرائیں گے، اسمبلی میں اصل نمائندگی پاکستان تحریک انصاف کی بنتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری
    Next Article عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.