تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عزم استحکام آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہے،خواجہ آصف
    پاکستان

    عزم استحکام آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہے،خواجہ آصف

    adminadminجون 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ موخود تھےعزم استحکام آپریشن کی زیادہ تر کارروائیاں کے پی اور بلوچستان میں ہوں گی جس کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہے۔

    پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ آپریشن پچھلے آپریشنز سے تھوڑا مختلف ہے، اس آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے شروع ہوگا۔ اس آپریشن کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد چند ماہ سے بڑھتی دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنا ہے لہٰذا اس آپریشن میں سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو معافیاں دینے کا نقصان ہوا ہے، عسکری قیادت کے مطابق دہشتگردوں کو معافی دینے کا فیصلہ سول قیادت نے کیا تھا، اس معاملے پر عام بحث ہوگی اور اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب مرتب کیا گیا تھا اس وقت ملک کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے، اب کچھ علاقے ایسے ہیں جن میں تحریک طالبان کے دہشت گرد کاروائیاں کرتے ہیں لیکن پہلے والی صورتحال بہرحال نہیں ہے۔ ضیا الحق اور مشرف کی حکومت کی دو جنگیں ہم نے امریکا کے مفاد کے لیے لڑیں، یہ آپریشن چین یا کسی کے کہنے پر نہیں کر رہے بلکہ اپنی مرضی سے کر رہے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ تین پارٹیوں کا وہاں ووٹ بینک یہ اس لیے تحفظات کر رہے ہیں لیکن قانونی اور آئین پہلوؤں کو دور کیا جائے گا، میری تو دراخوست ہوگی یہ قومی سطح پر سپورٹ کریں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں دہشگردوں کے خلاف ضرب عزب سمیت دیگر آپریشن ہوئے، دسمبر 2016 میں سانحہ اے پی ایس ہوا اور اس وقت نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جبکہ اس وقت سوات سمیت کچھ علاقوں پر دہشت گردوں کا قبضہ تھا لیکن اب صورت حال اس وقت سے مختلف ہے، ایسا نہیں کہ کوئی طالبان کی رٹ ہو جس کی وجہ سے یہ پلان لانا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہی ہے۔ عدلیہ، میڈیا، سیاستدان اور اداروں کو اس آپریشن پر متفق ہونا ہوگا۔ عدلیہ یا میڈیا اگر اس کوشش کو سپورٹ نہیں کرے گا تو آپریشن کے اصل مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ موخود تھے اور کسی نے مخالفت نہیں کی، مٹینگ میں چیف منسٹر کے پی موجود تھے کوئی اختلاف نہیں کیا۔ آج اس کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بھرپور بحث کی جائے گی، اپوزیشن کے اس آپریشن سے متعلق تمام خدشات دور کیے جائیں گے لہٰذا اس آپریشن کو تمام ارباب اختیار کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اس کمیٹی میں وزیر اعظم، چاروں وزیر اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت دیگر موجود تھے لیکن کسی نے مخالفت نہیں کی۔ آج یہ کابینہ اجلاس میں آیا اور اس میں اتحادی جماعتوں کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
    Next Article اپوزیشن عوامی مفاد میں ہمارے ساتھ بیٹھے اور احتجاج کے بجائے اپنی تجاویز دے،بلاول بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.