تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سلمان خان کے والد نے بیٹے کے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
    پاکستان

    سلمان خان کے والد نے بیٹے کے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    adminadminجون 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئراسکرین رائٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ اْن کے بیٹے اور میگا اسٹار سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

    سلمان خان گزشتہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، جہاں ان کے مداح انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ اداکار 58 سال کی عمر میں بھی غیر شادی شدہ کیوں ہیں؟۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کے مداحوں کو اْن کے اس سوال کا جواب دے دیا ہے، اْنہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان خان آسانی سے کسی بھی لڑکی کے ساتھ تعلقات میں آجاتے ہیں لیکن ان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

    سلیم خان نے کہا کہ سلمان بہت ہی سادہ انسان ہے، وہ شادی کرتے وقت ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ عورت اْن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں۔

    اْنہوں نے کہا کہ سلمان خان، جب بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کرتے ہیں تو وہ اْس میں ہمیشہ ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔

    سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس عورت سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے اسی طرح وقف کرے جیسے اْن کی ماں نے کی۔

    اْنہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ اْن کی بیوی شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں۔

    یاد رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراوٴں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔

    سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔
    میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    Next Article شبیر جان کی بیٹی یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.