قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئی جی نے پورے پنجاب میں دفعہ 144 لگادی ہے،وہ تمام کارروائیاں خلافِ قانون کر رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی نے پورے پنجاب میں دفعہ 144 لگادی ہے، آئی جی پنجاب نان پروفیشنل شخص ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہ ہمارے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں رکن اسمبلی جمشید دستی نے ایوان میں بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر نے انہیں روک دیا۔