تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مریخ پر جانے والے خلاباز کو واپسی پر ڈائیلاسز پر رہنا پڑ سکتا ہے،تحقیق
    پاکستان

    مریخ پر جانے والے خلاباز کو واپسی پر ڈائیلاسز پر رہنا پڑ سکتا ہے،تحقیق

    adminadminجون 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن : ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیاگیاہے کہ طویل مدتی خلائی پرواز انسان کے گردوں کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے، یہاں تک کہ مریخ پر جانے والے خلاباز کو واپسی پر ڈائیلاسز پر رہنا پڑ سکتا ہے۔

    پانی اور آکسیجن کی عدم موجودگی مریخ پر انسانی زندگی کو سہارا نہیں دے سکتی تاہم ہمارے جسم پڑنے والے اثرات ان مسائل سے کہیں زیادہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خلابازوں کی ہڈیاں اور پٹھے خلائی سفر اور کشش ثقل کی کمی کی وجہ سے کمزور ہوجاتے ہیں جبکہ خلائی شعاعوں (cosmic radiations) سے ان میں کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے یہ گردوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    یونیورسٹی کالج لندن میں گردوں کے ماہرین کی ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیق نے حال ہی میں ایک جریدے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طویل مدتی خلائی پرواز انسان کے گردوں کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے، یہاں تک کہ مریخ پر جانے والے خلاباز کو واپسی پر ڈائیلاسز پر رہنا پڑ سکتا ہے۔

    سرکردہ مصنف کیتھ سیو کا کہنا تھا کہ زمین پر ہم جانتے تھے کہ تابکاری شعاعیں گردے کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہیں یہاں تک کہ ہم ریڈی ایشن تھراپی سے قبل اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرتے ہیں لیکن ہم نے گردوں کی صحت پر خلائی پرواز کے اثرات پر توجہ نہیں دی۔

    کیتھ اور ان کی ٹیم نے انسانوں اور چوہوں کا جائزہ لیا جو مختلف تجربات کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشنز گئے ، اس کے بعد محققین نے زمین پر کیے گئے کچھ تجربات کو بھی دیکھا جس میں جانوروں کے گردوں کی تابکاری سے نمائش کی تھی، ان نتائج میں محققین نے گردوں میں ہونے والی چند بڑی تبدیلیوں کو پایا۔

    انہوں نے دیکھا کہ گردوں میں دو پروٹینز جو کیلشیم کی پروسیسنگ کے لیے ذمہ دار ہیں، وہ مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے۔ دوم، انہوں نے گردے کے ایک حصے جسے ڈسٹل کنولوٹیڈ ٹیوبول (ڈی سی ٹی) کہا جاتا ہے، میں بڑی تبدیلیاں نوٹ کیں جو سوڈیم اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ خلا میں ڈی سی ٹی چھوٹا ہوجاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خلاباز نہ صرف اپنی ہڈیوں سے اضافی کیلشیم گنواتا ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں بلکہ یہ گردوں میں موجود اضافی کیلشیم کو فلٹر کرنے کے مسائل کا بھی سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے گردوں میں پتھری کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکراچی میں پارک کے تالاب سے مرد وخاتون کی لاشیں برآمد
    Next Article وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے،بیرسٹر سیف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.