تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    پاکستان

    وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

    adminadminجون 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، کس سیاستدان نے کہاں نماز عید ادا کی ؟

    وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاوٴن لاہور میں نماز عید ادا کی، ادائیگی کے بعد انہوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی، نماز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاوٴس نوابشاہ میں نماز ادا کی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی زرداری ہاوٴس میں نماز عید پڑھی۔

    آصف علی زرداری نماز عید کے بعد فرداً فرداً سب سے عید ملے،ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر عذرا فضل، چیف سیکرٹری سندھ بھی آبائی شہر نواب شاہ میں عید منا رہے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جاتی عمرہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی، حسین نواز، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

    نماز عید کے بعد عوام کی خوشحالی و ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئی، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف عزیز و اقارب اور کارکنوں سے عید ملے۔

    وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید ادا کی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاوٴس کراچی میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ نماز عید پڑھی، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں عید کی نماز ادا کی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں اپنے گھر الامین ہاوٴس میں نمازعید ادا کی، سٹی میئر عمر امین گنڈاپور اور دیگر نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی جس کے بعد ملکی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔

    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں عید کی نماز پڑھی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے،شیخ رشید
    Next Article ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.