تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کسی بھی اشتعال انگیزی یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کابھر پورجواب دیا جائے گا،آرمی چیف
    پاکستان

    کسی بھی اشتعال انگیزی یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کابھر پورجواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    adminadminجون 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے لیکن کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کافوری اوربھر پورجواب دیا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جوانوں کے ساتھ عیدمنانے کے لئے اگلے مورچو ں پر پہنچ گئے ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحی منانے کے لیے حاجی پیر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

    آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے جوانو ں کے ساتھ عید کادن گزارا پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی لگن، بلند حوصلے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ اپنے ملک اور ہم وطنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بطور فوجی ہم ڈیوٹی کے دوران اپنے گھروں اور پیاروں سے دور اس طرح کے تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

    آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پر گفتگوکرتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔جنر ل عاصم منیر نے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے لیکن کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی فوج کی بربریت نہ رک سکی،عید کے روز بمباری ، 40 فلسطینی شہید
    Next Article اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،سمابیہ طاہر سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.