لاہور: ملک بھر میں 17 جون کو نماز عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر سیاستدان اور اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید نماز ادا کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف لاہور میں عید نماز ادا کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آباد، بلاول بھٹو زرادری لاڑکانہ، خالد مقبول صدیقی کراچی میں نماز عید الاضحیٰ ادا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نماز عید الاضحیٰ ڈیرہ بگٹی میں ادا کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ہری پور، گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اسلام آباد، سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، شرجیل میمن حیدر آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان فیصل آباد ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عید الاضحیٰ آبائی ضلع بھمبر میں ادا کریں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق دیر، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سوات، پرویز خٹک نوشہرہ، گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل کوئٹہ میں عیدا لاضحیٰ کی نماز پڑھیں گے۔
چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ محمد ہاشم خان کوئٹہ اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو قلات میں عید منائیں گے۔